عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے،
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت جبکہ دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ہیں ، عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔