Category Archives: کرونا وائرس

کورونا ویکسین : حکومت کا 18 سال کے افراد کے لیےرجسٹریشن کا آغاز

3 جون سے حکومت نے 18 سال سے ذیادہ سال کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے ٹوئیٹر پر اپنی ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ 3 جون سے 18 سال سے زیادہ کے افراد کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ جلد سے جلد ویکسی نیشن لگوائیں

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے باعث 2117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 43 افراد جاں بحق ہوگئے

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2117 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

مجموعی ٹیسٹ :-

ملک بھر میں اب تک 13,113,39 ٹیسٹ کیے گئےہیں کل مریضوں کی تعداد مریضوں کی تعداد 921239 ہوگئی ہے۔

کورونا کیسز میں ایکدم اضافہ ، متعدد افراد جاں بحق

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کے باعث دو ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 73 افراد جاں بحق ہوگئے

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 55 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 2 ہزار 455 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں

مجموعی ٹیسٹ :-

ملک بھر میں اب تک 13,113,39 ٹیسٹ کیے گئےہیں کل مریضوں کی تعداد مریضوں کی تعداد 916,239 ہوگئی ہے۔

صوبوں میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد :-

سندھ : 3 لاکھ 15 ہزار 410

پنجاب : 3 لاکھ 38 ہزار 377

خیبر پختونخوا : ایک لاکھ 31 ہزار 775

اسلام آباد : 81 ہزار 007

بلوچستان : 25 ہزار 001

آزاد کشمیر : 19 ہزار 108

گلگت بلتستان : 5 ہزار 561 افراد

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد58 ہزار 857 ہے اور چار ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد

اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 20 ہزار 680 ہوگئی ہے۔

صحت یاب مریضوں کی تعداد

صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 836,702 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

⚫صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزاریں

⚫ کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھی

⚫ دروازے کھڑکیاں کھول دیں

⚫بند کمروں میں اے سی چلاکر مت بیٹھیں

⚫پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

⚫گرم پانی کا استعمال کریں

⚫ہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں

ماہر کتوں نے 14 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کر دی

ذرائع کے مطابق پشاور میں موجود باچا خان ایئرپورٹ پر موجود پاک فوج کے ماہر اور سراغ رساں کتوں نے 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پر موجود پاک فوج کے سراغرساں اور ماہر کتوں کی مدد سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کا عمل جاری ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے گزشتہ روز 166 مسافر سفر کرکے پشاور ائرپورٹ باچاخان پر پہنچے تھے۔ جہاں پر موجود پاک فوج کے ماہر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کا عمل کیا گیا۔ تاہم ماہر کتوں کی جانب سے 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی اور حیران کن طور پر ٹیسٹ کرنے کے بعد ان 14 مسافروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی۔۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سراغ رساں کتے براہ راست کسی بھی مریض کی جانچ نہیں کرتے بلکہ افراد کے سوائب ٹیسٹ ایک مخصوص پر رکھے جاتے ہیں جہاں ماہر اور سراغ رساں کتوں کی جانب سے ان کی تشخیص کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 24 مئی کو سراغ رساں کتوں کی مدد لینا شروع کی گئی تھی۔ پہلے دن پاک فوج کے سراغ رساں کتوں کی جانب سے ایک مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جب کے دوسرے روز پانچ مسافروں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اساتذہ ویکسین لگوالیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے، سندھ حکومت

حکومت سندھ نے اعلان کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور عملے کی ویکسینیشن کی جائے

اس کے ساتھ ہی یہ اعلان کیا گیا کہ ویکسینیشن ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کی جائے ورنہ کاروائی کی جائے گی

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اساتذہ اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے ویکسینیشن کے لیے اپنے نام کا اندراج کرسکتے ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ وہ عملہ جو احکامات کی تعمیل نہیں کریں گے اور ویکسین نہیں لگوائیں گے انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا

مطلع کیا گیا ہے کہ تمام اساتذہ کو ویکسینیشن کرانے کے بعد اپنے انسٹی ٹیوشن کے سربراہ کو اپنے ویکسینیشن کارڈ جمع کروانے ہوں گے۔
اس منصوبے میں ایک لاکھ اساتذہ کی ویکسینیشن کا پلان ہے۔

سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت جلد ہی بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے ہوم ویکسینیشن کا عمل شروع کردے گی۔
اور چھوٹے اضلاع میں موبائل ویکسی نیشن شروع ہوگی

محکمہ صحت پنجاب نے بھی کالجز کے اسٹاف اور طالب علموں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا حکم دیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئ

19 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع

اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع کی جائے گی

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 سال سے زائد افراد کے لیے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کل ہوگا

اس سے قبل 30 سال سے زائد افراد کے لیے ویکسینیشن کا اعلان کیا گیا تھا ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کے افراد کی بھی رجسٹرہشن کی جارہی ہے

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والی کرونا ویکسین اگلے ہفتے لانچ کردی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کین سائنو ویکسین کی 10لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کرلياہے ویکسین کی خریداری کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق 3ہزار 590 روپے میں کین سائنو کی ایک ڈوز خریدی جائے

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے صورتحال پھر بگڑ گئی ، ہلاکتیں جاری

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ہوگئ

پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 36 مریض ہلاک ہوئے خیبرپختونخواہ میں 20 اور سندھ میں 16 جبکہ اسلام آباد میں صرف ایک مریض جاں بحق ہوا

پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

اسلام آباد 80528
پنجاب 335577
سندھ 310557
بلوچستان 24638
گلگت بلوچستان 5512

کوروناوائرس سے پاکستان میں اموات

اسلام آباد 746
پنجاب 9839
سندھ 4936
بلوچستان 270
خیبرپختونخوا 3970
گلگت بلتستان 107

ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی شرح 4.82 فیصد رہی

اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کل 46 ہزار ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 92 افراد جان کی بازی ہار گئے پنجاب میں 51 مریض ہلاک ہوئے خیبرپختونخواہ میں 20 اور سندھ میں 16 جبکہ اسلام آباد میں صرف ایک مریض جاں بحق ہوا

پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

اسلام آباد 80528
پنجاب 335577
سندھ 310557
بلوچستان 24638
گلگت بلوچستان 5512

کوروناوائرس سے پاکستان میں اموات

اسلام آباد 746
پنجاب 9839
سندھ 4936
بلوچستان 270
خیبرپختونخوا 3970
گلگت بلتستان 107

کورونا کے باعث دنیا بھر میں صورتحال تشویشناک

کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے

امریکہ میں تقریباً تین کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں جبکہ پانچ لاکھ 80 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

انڈیا میں صورتحال بدترین ہے انڈیا میں اس وقت دو کروڑ سے زیادہ متاثرین ہیں مسلسل کئی روز سے یومیہ چار لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث آکسیجن کی کمی جیسی صورتحال کاسامنا ہے

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاپیے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی تیاری ابھی سے کرلے کیونکہ سائنسدانوں کے مطابق تیسری لہر میں بچے بھی متاثر ہوں گے اور جب بچے ہسپتال جاتے ہیں تو ان کے والدین کو بھی ساتھ جانا پڑے گا، اس لیے ہمیں اس گروپ کو بھی ویکسین لگانی پڑے گی۔ ہمیں اس کے لیے سائنسی بنیادوں پر تیاری کرنی چاہیے۔‘

پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

برازیل تین لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں اب تک آٹھ ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں امریکہ اور برازیل کے علاوہ انڈیا، میکسیکو، فرانس، اٹلی، روس اور برطانیہ شامل ہیں

کراچی: کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ، سخت لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس افسران کی تجاویز طلب کرلی گئیں

ذرائع کے مطابق پچھلے چند روز سے کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز اور شدت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے سندھ بھر میں بالخصوص کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران سے سخت لاکھ ڈاؤن کے پیش نظر تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے کراچی میں سخت لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کی بار لگایا جانے والا لاک ڈاؤن پچھلے سال لگائے گئے لاک ڈاؤن کی طرز پر ہوگا۔ تاہم اس لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہونے کے لئے اعلی پولیس افسران سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جب کہ اس فیصلے کا سب سے پہلے اطلاق کراچی میں ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے حکومت سندھ کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لاکھ ڈاون لگانے سے پہلے بجٹ پیش کیا جائے۔ اگر آپ بجٹ پیش نہیں کرتے تو یہ لاک ڈاؤن کئی افراد کے لیے بذریعہ کرپشن کمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے بجٹ پیش کردیا گیا تھا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کا اطلاق آج یا کل سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے اب تک 24 اہلکار شہادت حاصل کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایسے اہلکاروں کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا جو کرونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے آغوش میں سو جائیں گے۔ تاہم ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک کسی اہلکار کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

30 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کرونا ویکسینیشن کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق تیس سال عمر یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کون ویکسین لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی جانب سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپ سے کروناویکسین 30 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی جانب سے اپنی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ تیس سال کی عمر یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کرونا ویکسینیشن کا عمل کل سے شروع کیا جائے گا جب کہ کرونا ویکسین لگانے کے شیڈول میں شامل 30 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو میسیج آج ہی وصول ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگانے کا عمل پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی جاری ہے۔ پاکستان میں کرونا ویکسین کی سنگل ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد چار ملین کے قریب ہو چکی ہے۔ جب کے کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ایک ملین کے قریب ہے۔