30 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کرونا ویکسینیشن کا اعلان کر دیا گیا

30 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کرونا ویکسینیشن کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق تیس سال عمر یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کون ویکسین لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی جانب سے ایک ٹویٹ جاری کیا گیا ہے۔ اسد عمر کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آپ سے کروناویکسین 30 سال یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کو بھی لگائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کی جانب سے اپنی ٹویٹ میں لکھا گیا ہے کہ تیس سال کی عمر یا اس سے زیادہ عمر والے افراد کے لیے کرونا ویکسینیشن کا عمل کل سے شروع کیا جائے گا جب کہ کرونا ویکسین لگانے کے شیڈول میں شامل 30 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو میسیج آج ہی وصول ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا ویکسین لگانے کا عمل پوری دنیا سمیت پاکستان میں بھی جاری ہے۔ پاکستان میں کرونا ویکسین کی سنگل ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد چار ملین کے قریب ہو چکی ہے۔ جب کے کرونا ویکسین کی دونوں ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد ایک ملین کے قریب ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *