19 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع

19 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع

اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال اور اس سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کل سے شروع کی جائے گی

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 19 سال سے زائد افراد کے لیے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کل ہوگا

اس سے قبل 30 سال سے زائد افراد کے لیے ویکسینیشن کا اعلان کیا گیا تھا ملک بھر میں ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری ہے اور اب 19 سال کے افراد کی بھی رجسٹرہشن کی جارہی ہے

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چین کے اشتراک سے بننے والی کرونا ویکسین اگلے ہفتے لانچ کردی جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کین سائنو ویکسین کی 10لاکھ ڈوز خریدنے کا فیصلہ کرلياہے ویکسین کی خریداری کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت کے مطابق 3ہزار 590 روپے میں کین سائنو کی ایک ڈوز خریدی جائے

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 724 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *