کورونا کے باعث دنیا بھر میں صورتحال تشویشناک

کورونا کے باعث دنیا بھر میں صورتحال تشویشناک

کورونا کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے اس کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے

امریکہ میں تقریباً تین کروڑ 26 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں جبکہ پانچ لاکھ 80 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

انڈیا میں صورتحال بدترین ہے انڈیا میں اس وقت دو کروڑ سے زیادہ متاثرین ہیں مسلسل کئی روز سے یومیہ چار لاکھ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث آکسیجن کی کمی جیسی صورتحال کاسامنا ہے

بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاپیے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی تیاری ابھی سے کرلے کیونکہ سائنسدانوں کے مطابق تیسری لہر میں بچے بھی متاثر ہوں گے اور جب بچے ہسپتال جاتے ہیں تو ان کے والدین کو بھی ساتھ جانا پڑے گا، اس لیے ہمیں اس گروپ کو بھی ویکسین لگانی پڑے گی۔ ہمیں اس کے لیے سائنسی بنیادوں پر تیاری کرنی چاہیے۔‘

پاکستان میں اب تک کل 1 کروڑ 25 لاکھ 10 ہزار کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں مجموعی مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار ہو چکی ہے کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے ملک میں اب تک کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 752 ہو گئی اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 511 ہو چکی ہے

برازیل تین لاکھ 90 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں اب تک آٹھ ممالک ایسے ہیں جن میں کورونا سے ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ان میں امریکہ اور برازیل کے علاوہ انڈیا، میکسیکو، فرانس، اٹلی، روس اور برطانیہ شامل ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *