کراچی: کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ، سخت لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس افسران کی تجاویز طلب کرلی گئیں

کراچی: کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ، سخت لاک ڈاؤن کے پیش نظر پولیس افسران کی تجاویز طلب کرلی گئیں

ذرائع کے مطابق پچھلے چند روز سے کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز اور شدت میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند روز سے سندھ بھر میں بالخصوص کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کرونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران سے سخت لاکھ ڈاؤن کے پیش نظر تجاویز طلب کرلی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے بڑھتے ہوئے کرونا وائرس کے کیسز کی وجہ سے کراچی میں سخت لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کی بار لگایا جانے والا لاک ڈاؤن پچھلے سال لگائے گئے لاک ڈاؤن کی طرز پر ہوگا۔ تاہم اس لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہونے کے لئے اعلی پولیس افسران سے تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جب کہ اس فیصلے کا سب سے پہلے اطلاق کراچی میں ہو سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے حکومت سندھ کو تجویز پیش کی گئی ہے کہ لاکھ ڈاون لگانے سے پہلے بجٹ پیش کیا جائے۔ اگر آپ بجٹ پیش نہیں کرتے تو یہ لاک ڈاؤن کئی افراد کے لیے بذریعہ کرپشن کمائی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ پچھلے سال بھی لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے بجٹ پیش کردیا گیا تھا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کا اطلاق آج یا کل سے ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے اب تک 24 اہلکار شہادت حاصل کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے ایسے اہلکاروں کے لیے دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا جو کرونا وائرس کا شکار ہوکر موت کے آغوش میں سو جائیں گے۔ تاہم ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ابھی تک کسی اہلکار کے اہل خانہ کو دس لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *