رمضان کے مہینے کا آغاز ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرمی کی آمد آمد ہے لیکن محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کے لیے خوشخبری سنا دی ہء
آج شہر لاہور کا مطلع معتدل تھا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تھا بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد رہا فضامیں آلودگی کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 164 ہو گیا
محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہے گا
محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنائی کہ آئندہ چار سے پانچ روز میں تیز بارشیں اور آندھی کا امکان ہے دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا البتہ شام کو شمالی بلو چستان ،بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظااہر کیا جارہا ہے۔
خیبر پختونخوا،پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔