ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی ہے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے شوبز کے اک اور اداکار اس وباء کا شکار ہوگۓ ہیں معروف اداکار سمیع خان کورونا وباء کا شکار ہوگئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا پر کردی سمیع خان سے پہلے گلوکار جواد احمد، آمنہ الیاس، صوبیہ خان سمیت متعدد شوبز ستارے بھی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں
انہوں نے اپنے پیغام میں قرآنی آیت کا ترجمہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ” میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں خود کو قرنطینہ کروں گا“۔
اداکار نے دعاؤں کی اپیل بھی کی اور کہا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے، آمین، آپ کی نیک خواہشات اور دعاوں کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے مطابق مریضوں کی تعداد 734,423ہوگئی ہے جبکہ اموات15,754اور صحت یاب افراد کی تعداد 641,912 ہوگئی ہے