بھارت کی جارحیت بڑھ گئی شہداء کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار

بھارت کی جارحیت بڑھ گئی شہداء کی لاشیں لواحقین کو دینے سے انکار

مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں اور پلواما میں بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہو گئے

ذرائع کے مطابق شوپیاں اور پلواما میں 4 نوجوان سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے چوبیس گھنٹوں میں 7 افراد شہید ہوے

مزید برآں اس سرچ آپریشن میں بھارتی فوج کی جانب سے چوپیاں میں اک مسجد کی بے حرمتی کی گئی جس پر اہل محلہ نے پرزور احتجاج کیا انہیں روکنے کے لیے بھارتی مقبوضہ فوج نے آنسو گیس کا استعمال کیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا
ضلع پلوامہ میں بھی گھر گھر کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کو حراست میں لے کر گلی میں جا کر اپنی بربریت کا نشانہ بنایا .
اور لاش لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا

خیال رہے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں اسی محلے کے 3 افراد کو شہید کر دیا گیا تھا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *