فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر مریم نواز پر تنقید

فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر مریم نواز پر تنقید

ذرائع کے مطابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرا پنجاب کے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کونقلی راجکماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ نقلی راجکماری کے پاس ڈاکٹر بھی امپورٹڈ ہے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ ہسپتال غریبوں کو لوٹ رہے ہیں۔ ہم پرائیویٹ ہسپتالوں کو ریگولیٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت جلد کنیزیں اور غلام بھی انہیں پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرواتے نظر آئیں گے۔

مریم نواز کے ڈاکٹر کے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عدنان کو لندن سے مریم نواز کے علاج کے لیے نہیں بلایا گیا بلکہ وہ کوئی مرض یا بیانیہ لے کرآۓ ہونگے۔

پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف ان کی باتیں محض بھڑکوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی اگر میچ کھیلنا چاہتی ہے تو پہلے اسے اپنی ٹیم کو پورا کرنے پر دھیان دینا چاہیے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *