جہانگیر ترین کی طرف سے ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد قرار

جہانگیر ترین  کی طرف سے ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد قرار

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایف آئی اے کے الزامات پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میری تمام کمپنیزکے اکاؤنٹس کونجی آڈٹ فرم کی جانب سے درست قرار دیا جا چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بزنس میں تمام تر شیئرز اور کھاتے قانون کے مطابق ہی منتقل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کی رکن جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ 3 ارب 14 کروڑ روپے کا فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور ان کے صاحبزادے کے خلاف فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ 22 مارچ کو دائر کیا گیا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *