ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور ہائی کورٹ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس وقت استعفوں میں اختلاف رائے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔
دوران گفتگو رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کا انتظار ہے اسی کے بعد ہی معاملات آگے بڑھیں گے اور پی ٹی آئی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناءاللہ کی آج لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضمانت کے سلسلہ میں پیشی تھی جس کی سماعت جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے کی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں عدالتی کاروائی شروع ہونے سے پہلے نیب پراسیکیوٹر کے بیمار ہونے کے سبب کل تک ملتوی کر دی گئی۔