مولانا فضل الرحمان کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چند اہم ہدایات

مولانا فضل الرحمان  کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چند اہم ہدایات

ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات کی اور انہیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیز کی قیادت کی جانب سے اس طرح کے اختلافی بیانات پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچائیں گے۔ اس طرح کے اختلافی بیانات کارکنان کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تمام پارٹیز سوشل میڈیا پر منفی گفتگو سے گریز کریں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں پارٹیز کو90 کی دہائی والی سیاست سے باہر آنا ہوگا اور اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *