وفاقی دارالحکومت: یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ جاری

وفاقی دارالحکومت: یوم پاکستان کے حوالے سے  پریڈ جاری

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان کے حوالے سے پریڈ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری پریڈ میں چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے وفود نےشرکت کی ہے نیز پریڈ میں چاروں صوبوں کی رنگت اورثقافت دکھائی دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں جاری پریڈ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف کا آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر دفاع پرویز خٹک اور دیگر سول و اعلی عسکری حکام اور غیر ملکی سفیر بھی شریک ہیں۔

صدر پاکستان جناب عارف علوی کو پریڈ میں آمد پر پاک فوج کی چاک و چوبند دستے کی جانب سے قومی ترانہ کے ساتھ سلامی پیش کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی باعث پریڈ میں شمولیت اختیار نہیں کر پائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *