جعلی براڈ شیٹ کیس: ڈپٹی ہائی کمشنر ذمہ دار قرار

جعلی براڈ شیٹ کیس:   ڈپٹی ہائی کمشنر  ذمہ دار قرار

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق برطانوی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ جعلی براڈ شیٹ کیس کے اصل ذمہ دار پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر عبدالباسط تھے۔ عبدالباسط نے جعلی براڈ شیٹ کو پندرہ لاکھ ڈالر دیئے تھے اوروہ متناز ع معاہدے پر پہلے سے ہی دستخط کرچکے تھے۔

تفصیلات کے مطابق واجد شمس الحسن کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ ایل سی سیا کا قیام ہی دھوکے بازی اور فریب سازی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ اس معاہدے کی آڑ میں پاکستان کو 70 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا چکی ہے۔ نیب کی طرف سےجعلی براڈ شیٹ کیس کے معاہدے پر دستخط عبدالباسط اور جیری جیمز نے کیے تھے۔

ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ عبدالباسط کے جانے کے بعد نیب نے نئے آنے والے ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی چیک جاری کر دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے خلاف تحقیقات کےلیےبراڈشیٹ کواتنی بڑی رقم کی ادائیگی حیران کن تھی۔

خیال رہے کے براڈ شیٹ نامی کمپنی کو نواز شریف اور دیگر حکمرانوں کے خفیہ اثاثہ جات کی کو تلاش کرنے کے لئے بڑی رقم کی ادائیگی کی جانی تھی۔ رقم کی ادائیگی کے وقت 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی براڈ شیٹ کے علاوہ کسی اور کمپنی کو کر دی گئی جس کا ریکارڈ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں بھی موجود نہیں ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *