آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ملک میں لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے
ذرائع کے مطابق یہ مارچ تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے خلاف ہو گا ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم تیار ہیں اور بلوچستان سے لوگ روانہ ہو چکے ہیں اسلام آباد انتظامیہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کے علاقوں سے بھی مظاہرین ڈی چوک پہنچیں گے مارچ میں اساتذہ , طلباء ، والدین اور اسکول انجمن کی بڑی تعداد شامل ہو گی انہوں نے مزید بتایا کہ یہ لانگ مارچ انتہائی مجبوری میں کیا جارہا ہے اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے حکومت نے تعلمی اداروے بند کر کے ہزاروں اساتذہ کی بےروزگاری میں اضافہ کیا ہے جبکہ طلباء کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ہم ایس و پیز کے تحت تعلم جاری رکھنا چاہتے ہیں حکومت کو تعلیم میں کوئی انٹرسٹ نہیں لہذا ہم مجبور ہیں
واضح رہے کہ راولپنڈی ایسوسی ایشن نے بھی دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت نے اجازت نہیں دی تو 11 اپریل کوسڑکوں پر نکل آئیں گے
خیال رہے کہ وزیرتعلیم سندھ کے سکول بند کرنے کے فیصلے ہر اسٹیرنگ کمیٹی متفق نہیں اور سکول کھولنے کا مطالبہ کر دیا ہے