ذرائع کے مطابق پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولپور، شیخوپورہ، فیصل آباد ،ملتان، سیالکوٹ، گوجرانولہ، گجرات اور سرگودھا میں تمام اسکولز عید تک بند رہیں گے
این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 9ویں سے بارہویں جماعت کے طلباء 19 اپریل سے کلاسز لیں گے نوٹیفیکیشن میں اس فیصلے کو برقرار رکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء ہفتے میں دو روز پیر اور جمعرات کو کلاسز لیں گے امتحانات دئیے گئے شیڈول کے مطابق ہوں گے امتحانات سخت ایس و پیز کے ساتھ لیے جائیں گے
خیال رہے کہ ملک میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر داخل ہو چکی ہے جس کے باعث صورتحال خطرناک ہے اور تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے