دوست ہوں دوست رہنے دیں، جہانگیر ترین

دوست ہوں دوست رہنے دیں، جہانگیر ترین

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ان کے رستے ایک ہیں

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین شوگرملز کیس میں آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوے عدالت نے 10 اپریل تک ضمانت میں توسیع کر دی ہے

عدالت میں پیشی کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ مجھ پر 3 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور بےبنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں جو لوگ یہ کر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ انہیں بے نقاب کیا جائے

انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی 80 شوگر ملوں میں سے صرف میرا نام ہی کیوں نظر آیا یہ سب کون کر رہا ہے اور کیوں کر رہا ہے ؟ مجھے خان صاحب سے دور کر دیا گیا لیکن اس کا پی ٹی آئی کو فائدہ نہیں ہو گا میں تو انصاف مانگ رہا ہوں دوست تھا دوست ہی رہوں گا خاموش ہوں چپ ہوں لیکن تحریک انصاف سے انصاف کی امید رکھتا ہوں پیپلزپارٹی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ساتھ 10 سال کا ساتھ ہے راہیں جدا نہیں ہوئیں

راجہ ریاض نے اس موقع پر کہا کہ جہانگیرترین کے بغیر عمران خان اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے تھے یہ انتقامی کاروائی ہے جس پر عمران خان کو سخت ایکشن لینا چاہئے

واضح رہے کہ حال ہی میں جہانگیر ترین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں زیر گردش آئیں تھیں پی پی کی شہلا رضا نے ٹوئیٹ کی تھی کہ جہانگیر ترین اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملیں گےتاہم بعد میں شہلا رضا نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی
اور جہانگیر ترین نے پی پی رہنماؤں سے ملاقاتوں کی خبروں کی تردید کر دی ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *