مہنگائی بڑھ گئی ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

مہنگائی بڑھ گئی ، قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

رمضان کی آمد آمد ہے اور مارکیٹ میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہےویسے تو ہر ماہ ہی مہنگائی میں خاطرخواہ اضافہ ہوتا ہے لیکن جوں جوں رمضان قریب آ رہا ہے ہر شے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے گھی آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے چینی کی قلت کے باعث قیمت بڑھتی چلی جارہی ہے رمضان کی آمد سے پہلے ہی پھل مہنگے ہونا شروع ہو گئے ہیں کینو اور کیلا مارکیٹ سے غائب ہو گئے ہیں کینو کی قیمت 220 روپے درجن جبکہ کیلا 130 روپے درجن کر دیا گیا ہے امکان ہے کہ اگلے 72 گھنٹوں میں تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاۓ گا

اس کے علاوہ مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہےمشروبات کی بوتل کی قیمت 600 سے بڑھ کر 800 روپے ہو گئی ہے آئل کی 5لیٹر کی بوتل 1565 روپے اور گھی کی قیمت 1520 روپے کی سطح پر پہنچ گئی چینی کی قیمت بھی بڑھ کر 110 روپے ہو گئی ہے چاۓ کی پتی صابن سرف لوشن کے ساتھ ساتھ تمام اشیاۓ ضرورت کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *