تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟؟اہم اعلان کردیا گیا

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے ؟؟اہم اعلان کردیا گیا

ذرائع کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کیے جائیں گے کورونا کے بڑھتے کیسز کی بناء پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے

اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیوٹ تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے امتحانات بھی منعقد نہیں کراۓ جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہوں گی نوٹیفیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی ادارے اس ہدایت پر عمل کریں

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 12 فیصد تک پہنچ گئی ہے اس لیے ہر طرح کی پابندیاں عائد ہوں گی شادی ہال بند کر دئیے گئے ہیں
ڈی ایچ اے ٹو کو سیل کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ مختلف علاقوں کو بھی سیل کیا جا رہا ہے سیاسی اجتماعات جلسے جلسوں پر بھی پابندی عائد کی جاۓ گی اور خلاف ورزی کی صورت میں ایکشن لیا جاے گا

ذرائع نے بتایا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا اس کی بھی اجازت نہیں دی
جاے گی امتحانات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پولیس لاک ڈاؤن پر بھی عمل کرواے گی

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *