او لیول کے امتحانات کے متعلق اہم اعلان

او لیول کے امتحانات کے متعلق اہم اعلان

ذرائع کے مطابق کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاکستان میں ہونے والے او لیول کے امتحانات کوری شیڈول کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن کودرخواست کے زریعے کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کے متعلق آگاہ کیا گیا تھا اور اے لیول اور او لیول کے امتحانات کو ری شیڈول کرنے کی درخواست دی تھی۔

کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن نے درخواست کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان میں26 اپریل سے ہونے والےاو لیول کے امتحانات کوری شیڈول کر دیا۔ اب یہ امتحانات 15 مئی سے شروع ہوں گے۔ جبکہ اے لیول اور اے ایس کے امتحانات پہلے شیڈول کے مطابق 26 اپریل سےہی شروع ہونگے۔

کیمبرج انٹرنیشنل کے نمائندے کا کہنا تھا کہ کرونا ایس او پیز پر بہتر طور پر عمل درآمد کروانے کے لیے پاکستان کی درخواست پر منظوری دی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *