پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقہ روانگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقہ روانگی

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کے لئے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقہ روانہ ہوچکی ہے جو جہانسبرگ میں لینڈ کرے گا۔
جنوبی افریقہ روانہ ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم میں 21 کھلاڑی اور 13 آفیشلز شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھ افریقہ کے ساتھ 3 ون ڈے میچزاور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے لیے روانہ ہوجائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *