پنجاب حکومت نے نو اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا
وزیر تعلیم کے مطابق لاہور، راولپنڈی،گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی
واضح رہے کہ این سی او سی نے اسلام آباد سمیت بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کریں گی