امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر غور

امتحانات کو ری شیڈول کرنے پر غور

سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں کہا گیا کہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،

اجلاس میں امتحانات کے شیڈول اور سلیبس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

سعید غنی نے کہاکہ ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، کورونا وائرس کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے،ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *