بیوی سے جھگڑا ہونے پر شوہر نے اپنی ہی زبان کاٹ ڈالی

بیوی سے جھگڑا ہونے پر شوہر نے اپنی ہی زبان کاٹ ڈالی

بھارت میں ایک آدمی نے اپنی زبان خود کاٹ ڈالی

ذرائع کے مطابق شوہر نے بیوی کے ساتھ جھگڑا ہونے پر اپنی زبان کاٹ لی۔

بھارتی شہری 27سالہ مکیش نامی نوجوان کا اپنی بیوی نشا کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
اس بار دونوں میں جھگڑا ہونے پر بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی۔

13مارچ کو مکیش نے اسے فون کرکے گھر واپس آنے کو کہا لیکن اس نے انکار کر دیا۔

انکار پر ایک بار پھر جھگڑا ہو گیا جس پر مکیش مشتعل ہوگیا اور بلیڈ سے اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی گھر والوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *