فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

دورہ جنوبی افریقا کے لیے اعلان کردہ قومی وائٹ بال اسکواڈ میں 35 کرکٹرز شامل تھے جن کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا ہے

اس ٹیسٹنگ میں صرف فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ 34 افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے وہ 18 مارچ بروز جمعرات کو لاہور پہنچ جائیں گے

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب ان کا جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے گا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *