پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بقیہ میچز14، 15اور 17 نومبرکو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 14نومبربروز ہفتے کو کوالیفائر (ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جبکہ ایلیمینیٹر ون (لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی) بھی اسی روز قذافی اسٹیڈیم میں ہی ہوگا۔

15 نومبر بروز اتوار کو ایلیمینیٹر ٹو میں (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر ون جیتنے والی ٹیم) مدمقابل ہوں گی جب کہ 17نومبر بروز منگل کو فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شراب کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اور اس کے بقیہ میچز کروانے کے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *