انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ T20 رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوۓ ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کےایل راہول ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم اور شاداب خان ساتویں اور آٹھویں نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آل راؤنڈر کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ نہ بنا سکا۔ آل راؤنڈر کی رینکنگ میں محمد حفیظ 12 نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں میزبانی کرنے والے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں کی رینکنگ میں ابھی بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ پہلی بار آئی سی سی کی جانب سے جو ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کی گئی تھی اس میں بھی بابر اعظم پہلے نمبر پر ہی موجود تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *