وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن پر کئی سوالات اٹھا دیئے

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے اپوزیشن پر کئی سوالات اٹھا دیئے

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان کا کہنا تھا کہ مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے پی ٹی آئی سے ملکی و غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات کی مانگ کی گئی تھی ۔ جس کے پیش نظر پی ٹی آئی اپنی ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بھی اپوزیشن جماعتوں کے خلاف ملکی اور غیر ملکی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی درخواست دی تھی مگر ابھی تک کسی بھی اپوزیشن جماعتوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اسلامی جماعت نے اپنی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائی ہیں۔

علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی تفصیلات جمع کروائی ہیں لیکن ان میں بھی شکوک و شبہات ہیں اور بعض سیاسی جماعتوں نے اپنے غیر ملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات دینے کی تکلیف ہی نہیں کی۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نےن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اپنے آڈٹ اکاؤنٹ کی تفصیلات پیش کرنےکا بھی مطالبہ کر دیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *