انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

انگلینڈ ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم کے پلیئنگ الیون میں محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنےکا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز میں سے پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ ٹائم شیڈول کے مطابق بہت زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے پہلے میچ کو کینسل کر دیا گیا تھا۔

دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ نیز سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *