رپورٹس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک پر کراچی میں جون اور جولائی کو ہونے والی بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کے باعث 20 روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ کے الیکٹرک نےاپنے لائسنس کی شرائط اور ٹیرف میں دی گئی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہوئےجون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کی۔
نیپرا کی جانب سے ان دو ماہ کی بہت زیادہ لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا اور اس نوٹس میں لوڈشیڈنگ کا جواب بھی طلب کیا گیا تھا۔
بعد ازاں کے الیکٹرک نے نوٹس کا جواب دیا لیکن وہ نیپرا کو مطمئن نہ کر سکا جس کے بعد نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔
واضح رہے کہ رواں سال جون اور جولائی کے مہینے میں کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ بہت زیادہ بڑھا دی تھی۔