بابر اعظم ایک بار پھرکاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار، بڑی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کر لیا

بابر اعظم ایک بار پھرکاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار،  بڑی ٹیم کے ساتھ معاہدہ کر لیا

پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم ایک دفعہ پھر کاؤنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ سمرسیٹ نے اعلان کیا ہے کہ بابر اعظم دو ستمبر کو کاؤنٹی کرکٹ سمرسیٹ کو جوائن کریں گے اور چار اکتوبر تک ٹیم کی نمائندگی کرنے کے لیے موجود رہیں گے۔

بابر اعظم بھی اس معاہدے سے خوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر کاؤنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

سمرسیٹ کے ڈائریکٹر ا ینڈی ہرے کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کرکٹر ہیں اور ان کی ٹیم نے ان کی اس سال سیزن میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انگلش کرکٹ بورڈ، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بابر کی منیجمنٹ ٹیم کے ساتھ محنت کی ، امید ہے کہ ان کی موجودگی ٹیم کے لیےکافی مفید رہے گی۔

یاد رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی سمرسیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں لاسٹ سیزن میں انہوں نے کاؤنٹی کرکٹ میں سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے578 رنز سکور کیے تھے اور ک کاؤنٹی کرکٹ کے ٹاپ سکورر رہے تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *