لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک دفعہ پھر مخالف ممالک آمنے سامنے

لائن آف  ایکچوئل کنٹرول پر ایک دفعہ پھر مخالف ممالک آمنے سامنے

رپورٹ کے مطابق بھارت اور چین کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر ایک بار پھر گرماگرمی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین آرمی کی جانب سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل او اے سی) کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کے بیچ سرحدی تنازعات کی جنگ پھر شروع ہونے کو ہے۔

بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ایل اے نے گزشتہ دو راتوں سے ایل او اے سی پر اشتعال انگیز موومنٹ کی جسے روک دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ صورت حال پر قابو پانے کے لیے بریگیڈ کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ چوشول پر ہو رہی ہے۔

چین نے بھارتی الزام کو من گھڑت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چینی سرحدی فوج نے کبھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول پار نہیں کی۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پیپلز لبریشن آرمی کے سرحدی اہلکار لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سختی سے پاسداری کرتے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *