عیدالاضحی کب منائی جاۓ گی،وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا۔

عیدالاضحی کب منائی جاۓ گی،وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم کردیں گے اگلے سال اسلام آباد میں ایک آبزرویٹری کمیٹی بنائی جائے گی جو کہ چاند کے متعلق آگاہی کا کام کرے گی۔

ان کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ یہ کام تمام صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا اگر صوبے چاہیں گے تو آبزرویٹری کمیٹی تشکیل دی جاۓ گی۔ اس سے رویت ہلال کمیٹی کا کام مزید کم ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے این ڈی ایم اے کو سپرے ڈرونز فراہم کیے جائیں گے جس کا معاہدہ ایک نجی کمپنی کے ساتھ طے پا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اس بار وفاقی وزرا اور رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے عید منانے کے دن پر مختلف رائے سامنے آئی ہے۔ جس کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے متفقہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں عید الاضحٰی 31جولائی کو ہی منائی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *