نیب کا کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان

نیب کا کے الیکٹرک کے خلاف انکوائری کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف اربوں روپے کی اور بلنگ کے متعلق انکوائری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات اور میڈیا رپورٹس کے بعدکے الیکڑک کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ الیکٹرک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

چیئرمین نیب نے نیب کراچی کو یہ کام سونپتے ہوئے کہا کہ کےالیکڑک کے خلاف انکوائری تین ماہ میں مکمل کریں۔ نیب کراچی کو کے الیکٹرک سے معاہدے کے ڈاکومنٹس کی کاپی اور سرمایہ کاری کی تفصیلات کی کاپی بھی حاصل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کو معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے روکتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب قانون کے مطابق اپنا فرض پورا کرتا ہے۔ نیب کبھی بھی کے الیکٹرک کو اور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مد میں اربوں روپے ہتھیانے کی اجازت نہیں دے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *