فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی نے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو طلب کرلیا

فارن فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی نے پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو پندرہ جولائی کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کے قوانین کی خلاف ورزی پر 2014 سےدرخواست دائر ہے۔ یہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی تھی۔

اس درخواست پر الیکشن کمیشن نے ایک اسکرونٹی کمیٹی قائم کی تھی۔ جس کے بننے اور خوفیہ کاروائی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کئی بار درخواست جمع کروا چکی ہے۔

دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ جس کے باعث پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو بھی16 جولائی کو الیکشن کمیشن کی اسکرونٹی کمیٹی نے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں کئی سالوں سے فارن فنڈنگ کا کیس زیر غور ہے جس کا اب تک کوئی حل نہیں نکالا گیا ہے۔ 15 اور 16 بالترتیب پی ٹی آئی مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں طلب کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *