ویسے تو ہر ماہ ہی مہنگائی میں خاطرخواہ اضافہ ہوتا ہے لیکن جوں جوں رمضان قریب آ رہا ہے ہر شے کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں
چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہو گئی ہے چینی کی قیمت 110روپے کلو یا اس سے زائد ہو گئی ہے دودھ آٹا گھی سبزیاں تیل اب مہنگے ہو رہے ہیں اور پھل تو غریبوں کے لیے شجرممنوعہ ہو گئے ہیں کیونکہ انکی قیمتیں اتنی ہیں کہ وہ غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں
دنیا بھر میں تہواروں کے موقع پر قیمتیں کم کر دی جاتیں ہیں جب کہ ہمارے وطن عزیز میں الٹی گنگا بہتی ہے ہر شے کے دام بڑھ جاتے ہیں
ذرائع کے مطابق گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھی میں 7 روپے فی کلو کے اضافے کی درخواست کی گئی یے ملک میں اس وقت مہنگائی 7 ماہ کی بلبد ترین سطح پر پہنچ گئی ہے