چینی بحران : بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

چینی بحران : بھارت سے چینی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق پاکستان کو ای سی سی کی جانب سے چینی درآمد کرنے کی اجازت مل گئی ہے چینی بھارت سے درآمد کی جاۓ گی اس کے علاوہ کاٹن(کپاس) اور یارن (دھاگہ) بھی درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالا جس کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس  کے دوران 21 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیاکمیٹی کی سربراہی حماد اظہر نے کی

اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت سے پانچ لاکھ ٹن چینی درآمد کی جاۓ گی اس کےعلاوہ کپاس اور یارن (دھاگہ) درآمد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے البتہ دھاگے اور کپاس کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی

واضح رہے کہ وزیراعظم نے درآمدگی کی منظوری پر دستخط کیے اور منظوری کرنے کے لیے درخواست ای سی سی اے کو بھیجی تھی
یہ منظوری رواں سال 30 جون تک کے لیے دی گئی ہے

چینی کپاس اور دھاگے کی درآمدگی کی اہم وجوہات

پاکستان اک زرعی ملک ہے اس کے باوجود پاکستان کو کپاس ،دھاگہ اور چینی کو بیرون ملک سے درآمد کرنا پڑ رہا ہے پاکستان کازرعی نظام بے حد مشکلات کا شکار رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو درآمدگی کرنا پڑ رہی ہے

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عبدالحفیظ شیخ کو وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد حماد اظہر کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *