وفاقی حکومت نے کراچی کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی

وفاقی حکومت  نے کراچی کے باسیوں کو خوشخبری سنا دی

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو گرمیوں میں اضافی بجلی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کراچی کونیشنل گرڈ سے چار سو پچاس میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ بجلی سپلائی کے لئے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام پورا ہو چکا ہے اور ٹرانسمیشن لائن 31 مارچ سے بجلی اٹھانے کا کام شروع کر دے گی۔

وفاقی وزیر کی جانب سے منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششوں کو سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو دی جانے والی 450 میگاواٹ اضافی بجلی پہلے سے دی جانے والی 800 میگاواٹ بجلی کے علاوہ ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *