بلوچستان :انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی

بلوچستان :انسداد پولیو مہم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی گئی

ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 29 مارچ سے ہونے والی انسداد پولیو مہم کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو سیل کے ہیڈ راشد رازق میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 29 مارچ کو سرکاری ملازمین کی طرف سے دیئے جانے والے دھرنے کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کو ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 29 مارچ کو بلوچستان کے33 اضلاع میں شروع ہونا تھی جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہوچکی تھی۔

سربراہ انسداد پولیو سیل راشد رازق کا کہنا تھا کہ ملتوی کی جانے والی انسداد پولیو مہم 5 اپریل کو دوبارہ شروع ہوگی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *