17 سال بعد سیدو شریف میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی گئیں
آج 17 سال بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز اسلام آباد سے سوات کے ائیرپورٹ سیدو شریف کی طرف روانہ ہوئی
اس پرواز میں پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ استعمال کیا گیا جس میں 48 مسافر سوار تھے بشمول وزیراعلی کے پی محمود خاں ، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید و دیگر اعلی حکام ۔
واضح رہے کہ 2004 میں امن کی خراب صورتحال کی بنا پر سوات ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا