ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان میں اب تک مجموعی طور پر 23 ہزار سے زائد افراد کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اب تک 15 ہزار 553 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو پہلی کرونا ویکسین لگا دی گئی ہے جبکہ دوسری کرونا ویکسین لگوانے والے ڈاکٹر اور طبی عملے کی تعداد 7 ہزار 139 ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلی کرونا ویکسین لگوانے والوں میں 60 سال سے زائد عمر والے افراد کی تعداد 585 ہے جبکہ بلوچستان میں 60 سال سے زائد عمر والے افراد کی تعداد چھ لاکھ ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کرونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن نادرا کے سپرد ہے۔