ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا خالی طیارہ اسلام آباد سے ریاض کیلئے روانہ ہوا تھا لیکن پی آئی اے کے طیارہ کو سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،
جس کی وجہ سے طیارہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت فضاء میں چکر لگاتا رہا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو ریاض ایئرپورٹ کی ایئر فیلڈ بند ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی، تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد کلیئرنس ملتے ہی طیارے کی ریاض ایئرپورٹ پر لینڈنگ ممکن ہوئی۔