خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقے پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ مہمند، شبقدر اور بونیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔