عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں , فردوس عاشق اعوان

عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں , فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں اب ہر کوئی اپنی ہانک رہا ہےاستعفوں اور لانگ مارچ کی فلاپ فلم پر پی ڈی ایم میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجکماری، شہزادے اور مولانا میں پھوٹ پڑچکی ہے۔ منافقین کا ٹولہ استعفے کبھی نہیں دے گا، چور اور لٹیرے لانگ مارچ نہیں کرسکتے۔ اور راجکماری، شہزادے اور مولانا میں جلد جوتیوں میں دال بٹے گی

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والوں کا تو اپنا لونگ گواچ چکا ہے، یہ لوگ ضمنی الیکشن بھی لڑیں گے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لیں گے عوام سیاسی مسخروں کی قلابازیوں پر لوٹ پوٹ ہورہے ہیں، پی ڈی ایم عناصر کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہیے، کرونا پر منفی اور انتشار کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *