پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے، فردوس عاشق اعوان

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے پر ہر طرف مایوسی کی دھند چھائی ہوئی ہے۔پی ڈی ایم کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم ٹولے کا عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں۔ استعفے خواب بن گئے اور اسلام آباد دھرنا بھی سراب ہے۔ راجکماری کی انتشار کی سیاست کو ٹھنڈ لگ چکی ہے۔
کنیز اول اور کنیز دوئم کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے۔ راجکماری اور شہزادے نے ایک بار پھر مولانا سے ہاتھ کردیا ہے۔ مولانا حلوہ کھانے کا انتظار کرتے کرتے تھک جائیں گے ۔مسترد شدہ عناصر صرف ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ تاریخ پر تاریخ دینے والوں کو شرم ہے نہ حیا، یہ لوگ تھوک کر چاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بدبودار بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے اور کورونا کے دوران انسانی زندگیوں سے کھیلنے والا بے رحم ٹولہ بے بسی کی تصویر بن چکا ہے۔ اپوزیشن نے عوام کی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ اس ٹولے کے منفی رویے سے کورونا کی وباء میں اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 661 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 147953 ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 22 مریض جاں بحق ہوئے۔ 24 گھنٹے کے دوران 14,710 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور مجموعی طور پر پنجاب میں 2669951 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *