حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کے پہلے ہی مہینے 2 بار مہنگائی کا تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پچانوے پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 106 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 109روپے 20 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 113روپے19پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 76روپے65پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 76روپے 23 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 31 جنوری تک کیلئے ہوگا۔
خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر بھی حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا