ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے ، اسد عمر

ملک میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں اضافہ ہورہا ہے ، اسد عمر

اسد عمر نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال جولائی نومبر عرصہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد کا اضافہ ہوا، نومبر 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نومبر 2019 کے مقابلے میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 12 سال کے دوران ایک ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی بلند ترین شرح نمو ہے۔

پاکستان میں صنعتوں کی ترقی میں واضح طور پر نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.46 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 1.35 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی سے نومبر کے دوران ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 2.40 فیصد اضافہ ہوا۔ فوڈ، مشروبات اور تمباکو کے شعبے کی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 57.58 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 21.28 فیصد اضافہ ہوا۔
کوک اور پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 1.50 فیصد بڑھ گئی۔ فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.95 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکل سیکٹر 9.95 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر 6.59 فیصد اور آٹو موبل سیکٹر کی پیداوار میں 5.93 فیصد اضافہ ہوا۔ تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی کے باوجود آئرن اور اسٹیل سیکٹر کی پیداوار میں 3.69 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 18 فیصد کمی آئی۔ انجینئرنگ کی مصنوعات کی پیداوار 32.62 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار 65.04 فیصد گرگئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *