سکول کھلنے سے متعلق بڑی خبر

سکول کھلنے سے متعلق بڑی خبر

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 18 جنوری سے نویں دسویں کی کلاسز کھل جائیں گے۔کورونا کے دوران تعلیم کا سب سے زیادہ نقصان ہوا،25 سے پہلے پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کلاسیں کھل جائیں گی۔

جب کہ یکم فروری سے یونیورسٹیاں بھی کھول دی جائیں گی۔ایک وقت میں سکول میں 50 فیصد سئ زاید نچوں کی بٹھانے کی اجازت نہیں ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ اگر سکولز دوبارہ بند کرنا پڑے تو فوری طور پر بند کر دیں گے۔امتحانات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں امتحانات اگست میں ہوں، لیکن میں چاہتا ہوں کہ امتحانات مئی میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کسی بچے کو بغیر امتحانات کے پاس نہیں کریں گے۔قبل ازیں انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی لاک ڈاؤن کیا تھا، کورونا کی صورتحال کچھ بہتر لگ رہی تھی، کورونا کیسز کا گراف تھوڑا نیچے آگیا ہے، میرا خیال ہے جس طرح ہم نے باقی سیکٹرز ایس اوپیز کے کھول رکھے ہیں، اب ہم دوبارہ کھولنے جارہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل کروائیں گے، سکول کھولنے کا ایک مشکل فیصلہ ہے کیونکہ سب سے زیادہ نقصان بچوں کا ہورہا ہے۔
کسی بچے کو اس سال امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بچوں کو جو ہوم ورک دیا تھا،اس کے نمبر دیے جائیں گے، مئی اور جون میں امتحانات کے بعد اگلا تعلیمی سال شروع کردیا جائے گا، موسم گرما کی چھٹیاں بہت محدود یعنی کم کریں گے، جتنی تعطیلات پہلے ہوتی تھیں ویسے چھٹیاں نہیں دیں گے، کیونکہ اب بچوں کو مزید چھٹیاں نہیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا جو نقصان ہوچکا ہے، اسی وجہ سے چھٹیوں میں کمی کی جارہی ہے تاکہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دیا جاسکے، وہ بچے جوسکولوں سے ڈراپ ہوگئے ہیں، ان کو بھی واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *