مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مچھ واقعہ انتہائی افسوس ناک اور دل دہلا دینے والا ہے ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے وزیراعظم کو سخت سردی میں بیٹھے ورثاء کے سروں پر ہاھ رکھنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہزارہ برادری کے ساتھ یہ ظلم بہت پہلے سے ہوتا آیا ہے یہ قومی سانحہ ہے اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتی لواحقین حکومت کی طرف سے دادرسی کا انتظارکررہے ہیں
وزیراعظم قوم کے باپ کی طرح ہوتا ہے انہیں وہاں جانا چاہیے تھا انہیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا دیا گیا مگر قوم کا احساس نہیں ، خود نہیں جارہے اپنے وزراء اور مشیروں کو بھیج رہے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، متاثرہ خاندانوں سے اپیل کروں گی کہ اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں، مجھے امید ہے انہیں انصاف ضرور ملے گا